دوبئی، 6جولائی (یو این آئی) خواتین ہندستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج انگلینڈ کے خلاف حالی ہی میں اختتام پذیر ہوئی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت منگل کو جاری آئی سی سی خواتین ون ڈے رینکنگ میں پھر سے چوٹی پر پہنچ گئی ہیں۔
38سالہ متالی نے انگلینڈ کے
خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچوں میں بلے سے جلوہ دکھایا۔
انہوں نے پہلے ون ڈے میں 72اور دوسرے ون ڈے میں 59 رنوں کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو بالترتیب 201 اور 221کے باعزت اسکور تک پہنچایا تھا، جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں 86گیندوں میں ناٹ آوٹ 75رن کی اننگز کی کھیل کر ٹیم کو چار وکٹ سے جیت دلائی تھی۔