پلیکیل، 14 جون (یو این آئی) آسٹریلیا کو ایک ہفتے میں چار چوٹ کے واقعات کے بعد سری لنکا کے دورے پر پہلے ہی تیز گیند بازوں کی کمی کا سامنا تھا اور ٹی 20 سیریز کے دوران مچل اسٹارک کی چوٹ نے ٹیم کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا
ہے۔
آسٹریلیا کے چوٹی کے گیندباز اسٹارک کی تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں گیندبازی کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی ۔
اسٹارک کے چھ ٹانکے لگے ہیں اور اگرچہ وہ باؤلنگ سے قاصر ہیں اور وہ آئی سی سی کے ضابطے کے مطابق میچ میں گیند بازی نہیں کر سکتے۔