اسلام آباد ، 14 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان کے سابق کرکٹر مصباح الحق نے بدھ کے روز پاکستان کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تاہم وہ ٹیم کے ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق 46 سالہ مصباح الحق پر ایک عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے شدید دباؤتھا، ٹیم کے ہیڈ کوچ پریس کانفرنس میں چیف
سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں خراب پرفارمنس کے بعد 46 سالہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سے ایک عہدہ واپس لینے کا مطالبہ پھر زور پکڑنے لگا تھا جس کے بعد پی سی بی نے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ایک عہدہ واپس لینے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی تھی۔