سنسناٹی ، 19 اگست (یواین آئی) ہندستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا یہاں بدھ کی رات اپنی تیونیشیائی جوڑی دار آنز جبور کے ساتھ یہاں سیدھے سیٹوں میں شکست کے بعد اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ویسٹرن اور ساودرن سنسناٹی اوپن کی خواتین ڈبلز مقابلے سے باہر
ہوگئیں۔
انہیں ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ کے میچ میں روس کی ویرونیکا کوڈرمیتاوا اور قزاقستان کی ایلینا رباکینا کی جوڑی سے 5-7 ، 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
ایک گھنٹہ تین منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ثانیہ اور جبور نے چار ایس مارے اور دو ڈبل فالٹ کئے ۔