دبئی ، 20 نومبر (یواین آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی کم از کم عمر 15 سال کردی گئی ہے تاکہ کھلاڑیوں کی بہتر طریقہ سے حفاظت یقینی
بنائی جاسکے۔
آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر خواتین، مرد ، انڈر۔
19 کسی بھی طرح کی کرکٹ کھیلنے کے لئے کھلاڑیوں کی عمر 15 سال ہونا لازمی ہے ۔