: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر، یکم اگست (یو این آئی ) جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں ملی ٹنسی کم ضرور ہوئی ہے لیکن پوری طرح سے ختم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی کچھ ایسے عناصر یہاں موجود ہیں جو امن کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو فوجی جوان
لا پتہ ہوا ہے اس کی تلاش جاری ہے۔ موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں جموں و کشمیر پولیس شہدا
کے 19 ویں ٹورنامنٹ کے اختتام پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: املی ٹنسی کم ہوئی ہے لیکن ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے ابھی بھی یہاں ایسے عناصر موجود ہیں جو امن میں رخنہ ڈالنے پر کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں'۔ کو لگام کے لاپتہ فوجی جوان کے بارے میں پوچھے جانے پر انکا کہنا تھا: افوجی جوان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ آئی ہے پولیس اور سیکورٹی فورسز تلاش کر رہے