بارسلونا ، 8 ستمبر (یو این آئی) لیونل میسی پیر کے روز پہلی بار ایف سی بارسلونا کے تربیتی میدان میں دکھائے دئے ،11 دن قبل 33 سالہ فارورڈ کھلاڑی نے کلب چھوڑنے کے اپنے ارادے کا
اعلان کیا تھا۔
لیونل میسی نے بارسلونا کے ساتھ رہنے کے اپنے فیصلے کے تین دن بعد ٹریننگ شروع کردی ہے۔
کلب نے یہ جانکاری ان کی تربیت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے دی۔