امپھال 27 جولائی (یواین آئی) ٹوکیواولمپک میں چاندی کا تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے والی خاتون ویٹ لفٹرمیرابائی چانو کا اپنی آبائی ریاست منی پورکے بیر ٹکیندرجیت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر زبردست استقبال کیا گیا جبکہ میرابائی اس دوران اپنی ماں سے مل کر پھوٹ پھوٹ
کر روپڑیں۔
ریاست کے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ نے میرابائی کا ہوائی اڈے پراسقبال کیا۔
دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرح یہاں بھی ہوائی اڈے پر میڈیااہلکاروں اوراپنی ہردل عزیزکھلاڑی کی ایک جھلک پانے کے لئے کھیل کے مداحوں کی بھاری بھیڑ تھی۔