لندن، 28 جنوری (یو این آئی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل 2022 کے بعد کے مراحل سے باہر رکھنے کی امید ہے۔
تاکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کرسکیں، جو جون میں گھریلو سمر سیشن
میں شروع ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 2 جون سے لارڈز میں شروع ہوگا، جبکہ آئی پی ایل کی تاریخوں کی ابھی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے، تاہم امکان ہے کہ ٹورنامنٹ 27 مارچ سے شروع ہوگا اور مئی کے آخر تک چلے گا یعنی انگلینڈ-نیوزی لینڈ سیریز کا پہلا ٹیسٹ شروع ہونے سے چند روز قبل۔