کلکتہ،28دسمبر (یواین آئی) گورنر سے ملاقات کرنے کے بعد بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی نے کہا ہے کہ وہ گورنر کی دعوت پر ان سے ملاقات کرنے کےلئے گئے
تھے۔
گنگولی نے کہا کہ اگر گورنر آپ سے ملنا چاہتے ہیں توریاست کےسربراہ کی حیثیت سے ان سے ملاقات ضرور کرنا چاہیے۔
بنگال کے گورنر کے جگدیپ دھنکر نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنے کےلئے انہیں مدعو کیا تھا۔