لندن،23 نومبر(یواین آئی) دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی روس کے ڈینل میدوےدیو نے دنیا کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی آسٹریا کے ڈومینک تھیئم کو ہراکر سال کے آخری ٹینس مقابلے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کا خطاب اپنے نام کرلیا۔
میدوے دیو نے دو
گھنٹے 43 منٹ تک چلے اس خطابی مقابلے میں تھیئم کو 4-6, 7-6(2), 6-4 سے ہراکر پہلی بار اے ٹی پی نیٹو فائنلس کا خطاب اپنے نام کیا۔
میدوے دیو تھیئم کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں پچھڑ گئے تھے لیکن انہوں نے شاندار طریقے سے واپسی کی اور اگلے دو سیٹ اپنے نام کر کے جیت حاصل کی۔