میلبورن، 22 جنوری (یو این آئی) دنیا کے دوسرے نمبر کے روس کے ڈینیل میدویدیف نے ہفتہ کے روز باٹک وین ڈی جانڈشلپ کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر لگاتار چوتھی بار آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں داخلہ حاصل
کیا۔
رومانیہ کی سیمونا ہالیپ، امریکہ کی ڈینیئل کولنز اور فرانس کی الیزا کارنیٹ نے بھی تیسرے راؤنڈ میں اپنی جیت درج کی۔
دوسری سیڈیافتہ روسی نےمارگریٹ کورٹ ایرینا میں تیسرے راؤنڈ میں غیرسیڈیافتہ زینڈشلپ کو 6-4، 6-4، 6-2 سے شکست دی۔