اکاپلکو (میکسیکو)، 25 فروری (یو این آئی) سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے رنر اپ اور دنیا کے دوسرے نمبر کے ٹینس کھلاڑی روس کے ڈینیل میدویدیف موجودہ میکسیکن اوپن ٹورنامنٹ کے سیمی میں پہنچنے کے بعد اے ٹی پی رینکنگ میں سرفہرست مقام پر پہنچنے کے قریب ہیں میدویدیف نے جمعرات کے روزاکاپلکو میں کھیلے
گئے کوارٹر فائنل میچ میں جاپان کے یوشی ہیتو نیشیوکا کو 6-2، 6-3 سے شکست دی۔
اس فتح کے بعد میدویدیف اب دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی بننے سے صرف دو جیت دور ہیں۔
اگر وہ ایسا کرتے ہیں، تو وہ سربیا کے نوواک جوکووچ کی جگہ لیں گے، جو جمعرات کو دبئی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں چیک جمہوریہ کے کوالیفائر جیری ویسلی سے 6-4، 7-6 (4) سے ہار گئے تھے۔