یوزن (امریکہ)، 23 جولائی (یو این آئی) امریکہ کی سڈنی میک لافلن نے اپنے کریئر میں چوتھی بار 400 میٹر ہرڈل کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
سڈنی نے جمعہ
(ہندوستان میں ہفتہ کی صبح ) عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اپنا پہلا عالمی خطاب جیتا۔
انہوں نے 50.68 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ ا۔