سڈنی، 03 جنوری (ایجنسی) مینک اگروال (77 رنز) اور مسٹر وال چتیشور پجارا کی ناٹ آؤٹ 130 رنز کی بہترین اننگز کی بدولت ہندستان نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن جمعرات کوا سٹمپس تک پہلی اننگز میں چار وکٹ پر 303 رنز بنا کر مہمان ٹیم کا دبدبہ بنائے رکھا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پہلے دن کے اختتام تک پہلی اننگز میں 90 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 303 رن بنا لئے۔ مینک نے 77 رنز، لوکیش راہل نے 09، وراٹ کوہلی نے 23 اور اجنکیا رہانے نے 18 رن بنائے۔