لندن ، 12 جولائی (یو این آئی) ومبلڈن کے رنر اپ اٹلی کے میٹیو بیریٹینی نے 14-21 نومبر تک ٹورن کے پالا الپیٹور میں ہونے والے 2021 اے ٹی پی فائنلز کے لئے کوالیفائی کرنے کے اپنے امکانات کو تقویت بخشی ہے۔
گراس کورٹ میں 25 سالہ بیرٹینی کی 11 میچوں کی جیت کا سلسلہ اتوار کو آل انگلینڈ کے کلب میں ٹوٹ گیا تھا جس میں
عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جوکووچ نے 20 ویں گرینڈ سیلم کے برابر ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ بیرٹینی چار مقام سے چھلانگ لگا کر تیسرے نمبر پر اے ٹی پی ریس ٹومیں پہنچ گئے
بیریٹینی نے 2019 میں اے ٹی پی فائنلز کے لئے کوالیفائی کیا تھا اور یہ پچھلے سال متبادل کھلاڑی تھے۔