ویلنگٹن ، 27 اکتوبر (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز میٹ ہنری چوٹ کی وجہ سے آئندہ ماہ شروع ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر
میٹ ہنری کا انگوٹھا ٹوٹ گیا جس کے بعد انہیں ریکوری کے لئے چار سے چھ ہفتوں کا وقت درکار ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیزاور پاکستان کے خلاف سیریز سے پہلے میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے فٹنس مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے ۔