نئی دہلی، 15 جولائی (ایجنسی) عالمی کپ فائنل میں سپر اوور بھی ٹائی ہو جانے کے بعد سب سے زیادہ باؤنڈری کی بنیاد پر انگلینڈ کو فاتح قرار دینے پر سابق کرکٹرز نے آئی سی سی کے اس ضابطے کو کافی سفاکانہ بتایا اور کئی کھلاڑیوں نے کہا کہ دونوں
ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا جانا چاہیے تھا۔
عالمی کپ کی تاریخ کے سب سے دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار فاتح بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے 50 اوور کے بعد 241 رن کا اسکور رہا تھا۔