دبئی، یکم فروری (یو این آئی) ہندوستانی خواتین ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتان میتالی راج نے منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کی گئی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ایک مقام کا فائدہ اٹھا کر دوسرے نمبر پر پہنچ
گئیں۔
تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق متالی 738 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی لیزیل لی (731) پہلے نمبر سے تیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔
آسٹریلیا کی الیسا ہیلی 750 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پرقبضہ کیا ہے۔