نئی دہلی، 5جولائی (یو این آئی) چھ بار کی عالمی مکہ باز چیمپئن ایم سی میری کوم اور مرد ہاکی ٹیم کے کپتان منپریت سنگھ ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں ہندستان کے پرچم بردار ہوں گے۔
ہندستانی اولمپک ایسوسی ایشن
(آئی او اے) نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔
2018کے عالمی کشتی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے اور ہندستان کی سب سے بڑی تمغہ لانے والی امیدوں میں سے ایک بجرنگ پونیا آٹھ اگست کو اختتامی تقریب میں پرچم بردار ہوں گے۔