پونے ، 12 مئی (یواین آئی) ملک کے اولمپک ٹکٹ حاصل کرنےوالی باکسر ایم سی میری کوم اور لیولینا بورگوہین نے پونے کے کمانڈ اسپتال میں بدھ کو کورونا کی پہلی ویکسین لی۔
پونے کے آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ میں خواتین کے ایلیٹ
باکسروں کا کیمپ جاری ہے ، جو 31 جولائی تک جاری رہے گا۔
یہ کیمپ اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے والی خواتین باکسروں کے لئے ہے ، جس میں چھ بار کی عالمی چیمپیئن میری کوم اور دو بار کی عالمی چیمپیئن کانسے کا تمغہ جیتنے والی لیولینا حصہ لے رہی ہیں۔