ویلنگٹن، 02 فروری (ایجنسی) ہندوستان کے خلاف اتوار کو ہونے والے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈےمیچ سے پہلے میزبان نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ نیوزی لینڈ کے دھماکہ خیز بلے باز Martin Guptill مارٹن گپٹل کو
پریکٹس کے دوران پیٹھ میں چوٹ لگ گئی جس کی وجہ سے ان کا سیریز کے آخری میچ میں کھیلنا مشکوک ہے۔
گپٹل جب ہفتہ کو فیلڈنگ کی مشق کر رہے تھے اسی دوران انہیں پیٹھ میں چوٹ لگ گئی جس کے بعد انہیں میدان سے متعلق معاون عملے کی مدد سے میدان سے باہر لے جایا گیا۔