ڈنیڈن، 25 فروری (یواین آئی) نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز مارٹن گپٹل نے کافی عرصہ بعد فارم فارم میں واپسی کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف یہاں دوسرے ٹی ٹونٹی کے دلچسپ مقابلے میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے میدان کے چاروں طرف زبردست چوکے چھکے لگائے اور انہوں نے اپنی زبردست اننگز سے روہت شرما کو سب سے زیادہ چھکے لگانے
کے معاملے میں پیچھے چوڑ دیا۔
گپٹل بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں اور انہوں نے اس معاملے میں ہندوستان کے اسٹارسلامی بلے باز روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گپٹل نے 50 گیندوں میں 97 رن کی اننگز کھیل اور اس دوران انہوں چھ چوکے اور آٹھ زبردست چھکے لگائے۔