ممبئی ، 5 مارچ (یو این آئی) امریکی ٹیرف میں راحت کے اشارے کے درمیان چین کی طرف سے جوابی کارروائی میں محرک پیکیج کے اعلان کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں اضافے سے حوصلہ افزائی کرنے والے سرمایہ کاروں کی طرف سے مقامی سطحپر ہمہ جہت خریداری کے ساتھ آج اسٹاک مارکیٹ میں رونق
رہی۔
شیئرز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 740.30 پوائنٹس یا 1.01 فیصد چھلانگ لگا کر 73 ہزار پوائنٹس 30 کے نفسیاتی نشان کو عبور کرتے ہوئے 73,730.23 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کا نفسٹی 254.65 پوائنٹس یعنی 1.15 فیصد اضافے کے ساتھ 22,337.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔