ٹوکیو ، 31 اگست (یو این آئی) ہندوستان کے ماریپن تھنگاویلو نے منگل کے روز ٹوکیو پیرالمپکس کے مردوں کےہائی جمپ ٹی 63 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ شرد کمار نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔
تھنگاویلو نے 1.86 میٹر
کی اونچائی پار کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جبکہ شرد نے 1.83 میٹر کی اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔
اس مقابلے میں شامل ایک دیگر ہندوستانی کھلاڑی ورون بھاٹی 1.77 میٹر کی اونچائی پارکرنے کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے۔