: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
شینزین/٢جنوری(ایجنسی) سابق عالمی نمبر ایک روس کی Maria Sharapova ماریا شارا پووا نے شینزن اوپن میں دوسرے دور میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے آج سخت محنت کی اور ان سیڈیڈ امریکی کھلاڑی الیسن ریسکے کو 4-6 6-3 6-2 سے ہرادیا- پانچ مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپئن نے ٣٤ ونرس لگائیں اور ١٠ کے منجملہ ٧ بریک پوائنٹس کو بچایا اور فتح کے ساتھ ٹورنمنٹ میں پیش قدمی جاری رکھی- اس
جیت کے ساتھ شارا پووا کوارٹر فائنل میں پہونچ گئیں جس کا مقابلہ قازقستان کیZarina Diyas زریناڈیاس سے ہوگا جس میں مقامی شائقین کی پسند کی چہتی کھلاڑی Zhang Shuai ژانگ شوائی کو ٣ سیٹوں تک چلنے والے مقابلہ میں 6-3 6-7(5) 6-4 سے ہرایا-