نئی دہلی/1فروری(ایجنسی) کبھی صرف 60 روپے کی مزدوری پر کام کرنے والا جموں کشمیر کے بلے باز منظور ڈار نے انڈین پریمیئر لیگ کی نیلامی میں کنگز الیون پنجاب نے 20 لاکھ روپے کی بولی لگاکر ٹیم کے ساتھ جوڑا ہے- لمبے چھکے لگانے کے لیے جانے جانے
والے ڈار نے کہا، میں اس موقع کے لیے اللہ کا شکر گذار ہوں، کنگز الیون اور پریتی زنٹا کا بھی، میری زندگی
تکلیف دہ ہے اور جب مجھے نیلامی میں ٹیم میں جگہ ملی تو میں اس دن کے بارے میں سونچ رہا تھا جب میں گاؤں میں مزدوری کرکے روزانہ 60 روپے کماتا تھا.