ہریانہ/5جنوری(ایجنسی) ہریانہ کی گولڈن گرل اور نوجوان شوٹر کے ٹیوٹ نے ہریانہ میں سردی کے موسم میں سیاسی ماحول میں گرمی پیدا کردی ہے، 16 سال کی نوجوان کھلاڑی منوبھاکر نے ایک ٹیوٹ کیا کہ سرکار نے یوتھ اولمپک جتینے پر 2 کروڑ روپے کی جو رقم دینے کا اعلان کیا تھا، کیا وہ جملہ تھا یا یہ رقم اسے ملے گی بھی-
وزیر انل وج نے اتوار کو منو بھاکر کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کئی ٹویٹ کر ڈالے۔ انہوں نے منو بھاکر کو ڈسیپلین میں رہنے کی ہدایت بھی دے ڈالی۔ وزیر انل وج نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا " عوام کے درمیان جانے سے پہلے منو بھاکر کو اسپورٹس ڈپارٹمینٹ سے کنفرم کرنا چاہئےتھا۔ ملک میں سب سے زیادہ اعزاز سے نوازنے والی ریاستی حکومت کی مذمت نہیں کرنی چاہئے۔ جیسا کہ میں نے ٹویٹ کیا تھا کہ منو بھاکر کو 2 کروڑ روپئے ضرور دئے جائیں گے"۔
کچھ دیر بعد وزیر انل وج نے ایک اور ٹویٹ کیا اور انہوں نے کہا کہ بھاکر کو ایسا تنازعہ کھرا کرنے کیلئے افسوس ظاہر کرنا چاہئے۔ انہوں نے لکھا'کھلاڑیوں میں ڈسیپلین ہونا چاہئے۔ منو بھاکر کو اس پر افسوس ظاہر کرنا چاہئے۔ انہیوں اپنے کھیل پر فوکس کرنا چاہئے"۔
font-stretch: normal; font-size: 17px; line-height: 29px; font-family: "Noto Sans", sans-serif; vertical-align: middle; width: 750px; text-align: start; background-color: rgb(255, 255, 255);">