پیرس، 03 اگست (یو این آئی) ہندوستانی خاتون نشانے باز منو بھا کر کا پیرس اولمپکس 2024 میں تمغوں کی ہیٹ ٹرک کرنے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔
مانو کو ہفتہ کو اولمپکس میں خواتین کے 25 میٹر پیسٹل فائنل میں 28 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام
پر اکتفا کر نا پڑا۔
اس ایونٹ کا طلائی تمغہ عالمی نمبر دو جمہوریہ کوریا کے یانگ جن کے حصے میں آیا، جب کہ تین بار ورلڈ کپ گولڈ میڈل جیتنے والی شوٹر فرانس کی کیملی جیدر زیوسکی نے چاندی اور ہنگری کی میجر ویر و نیکانے کا نسے کا تمغہ حاصل کیا۔