نئی دہلی، 07 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کی منجو رانی (48 کلوگرام) روس کے اولان اودے میں چل رہی آيبا خواتین ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں اپنے ڈیبو میں ہی شاندار آغاز کرتے ہوئے پیر کو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں جبکہ ڈیبو کر رہی ایک اور باکسر منجو بمبوريا (64) کو شکست کا سامنا کرنا
پڑا۔
لائٹ فلائی ویٹ کلاس میں چھٹی سیڈ منجو رانی نے وینزویلا کی تايونس روجس کو راؤنڈ 16 میں یک طرفہ انداز میں 5-0 سے ہرا دیا۔
ہریانہ کی رانی کا اگلا مقابلہ ٹاپ سیڈ جنوبی کوریا کی کم هياگ سے 10 اکتوبر کو ہوگا اور مقابلہ میں تمغہ حاصل کرنے کے لئے رانی کو کوارٹر فائنل میں الٹ پھیر کرنا ہوگا۔