نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی) بہترین فارم میں چل رہے بلے باز مینک اگروال کو زخمی شکھر دھون کی جگہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کیا گیا ہے۔
آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے مینک کو زخمی شکھر کی جگہ ون ڈے ٹیم میں شامل کیا ہے۔
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بدھ کے روز اس کی اطلاع دی۔