دبئی، 15 فروری (یو این آئی) تجربہ کار ہندوستان کی تیز گیند باز جھولن گوسوامی اور اسٹار بلے باز اسمرتی مندھانا آئی سی سی خواتین کی ون ڈے رینکنگ میں بالترتیب چوتھے اور آٹھویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔
ہندوستان
کی ون ڈے کپتان میتھالی راج منگل کو جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں 744 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔
وہ آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی سے صرف پانچ پوائنٹ پیچھے ہیں، جو 749 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔