حیدرآباد، 30 دسمبر (یو این آئی) سیکنڈ سیڈ مالویکا بنسوڑ اور آٹھویں سیڈ متھن منجوناتھ نے جمعرات کے روز یہاں آل انڈیا سینئر رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں لگاتار گیمز میں جیت درج کرتے ہوئے بالترتیب خواتین اور مردوں کے سنگلز کے خطاب اپنے نام کر لیے، جب کہ روہن کپور اور سنجنا سنتوش کی مکسڈ ڈبلز جوڑی نے مسلسل دوسری مرتبہ مکسڈ ڈبلز کا خطاب
جیتا۔
خواتین کے سنگلز کے فائنل میں مالاویکا نے ٹاپ سیڈ اور گزشتہ ہفتے کی سینئر رینکنگ ٹورنامنٹ کی فاتح آکرشی کشیپ کو 42 منٹ کے مقابلے میں 21-15، 21-9 سے شکست دی جبکہ مردوں کے زمرے میں متھن نے سابق جونیئر نمبر ایک آدتیہ جوشی کو 21-15، 21-4 سے شکست دی۔
مکسڈ ڈبلز میں، گزشتہ ہفتے چنئی لیگ کے واحد فاتح، روہن اور سنجنا نے پوڈیم کے چوٹی پر اپنی مہم ختم کی۔