میرٹھ، یکم جنوری (یو این آئی) اتر پردیش کے میرٹھ کے سلاوا میں بننے والی میجر دھیان چند اسپورٹس یونیورسٹی کو فن تعمیر کے ناگر انداز میں تعمیر کرکے سومناتھ مندر کی شکل دی جائے گی۔
وزیر اعظم نریندر
مودی اتوار کو اس یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اس یونیورسٹی کا ڈیزائن تیار کرنے والی کمپنی ’ڈی ڈی ایف کنسلٹنٹ‘کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سومناتھ مندر کی شکل دینے کو کہا تھا۔