نئی دہلی ، 05 جنوری (یواین آئی) ہندوستانی ٹیم کے سابق بلے باز وی وی ایس لکشمن کا کہنا ہے کہ روہت شرما کو آسٹریلیائی کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں مینک اگروال کی جگہ کھلایا جاسکتا ہے۔
روہت چوٹ کی وجہ سے ٹور
کے آغاز میں ٹیم انڈیا میں شامل نہیں ہوسکے تھے لیکن فٹ ہوکر اورکورونٹائن کی مدت پوری کرنے کے بعد وہ ٹیم میں شامل ہوگئے اور پریکٹس بھی کی۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں 7 جنوری سے تیسرا ٹسٹ کھیلاجائے گا۔