ممبئی، 15 مارچ (یو این آئی) ہندوستان کے اسٹار ٹینس کھلاڑی مہیش بھوپتی، جنہوں نے کئی گرینڈ سلیم جیتے ہیں ، اب ایس جی اسپورٹس اینڈ انٹر ٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر
(سی ای او) کے طور پر ٹیبل ٹینس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
کمپنی شطرنج اور ٹینس لیگز کا حصہ رہی ہے اور اب الٹیمیٹ ٹیبل ٹینس ( یوٹی ٹی) کے ساتھ مل کر ہندوستانی ٹیبل ٹینس کی ترقی میں تعاون دے گی۔