نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر اور اتر پردیش اگلے سال بالترتیب 11 ویں ہاکی انڈیا سینئر قومی مرد اور خاتون چمپئن شپ کی میزبانی کریں گے ۔
ملک میں ہاکی کے انتظامی ادارے ہاکی
انڈیا نے اپنی رکن یونٹوں کے ساتھ بدھ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خصوصی کانگریس منعقد کی، جس میں قومی چیمپئن شپ کے میزبانوں کے بارے میں فیصلہ کیا۔
متعدد رکن یونٹس نے میزبانی کی خواہش ظاہر کی تھی۔