: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،20 ستمبر(ذرائع) اترپردیش (یو پی) کے سہارنپور میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اسٹیڈیم میں کبڈی کھلاڑیوں کو ٹوائلٹ میں دوپہر کا کھانا دیا گیا۔ اس کا ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ یہ ویڈیو تین دن پہلے کا ہے۔ تین دن تک جاری رہنے والے انڈر 17
اسٹیٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ میں 300 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کھلاڑیوں کو جو کھانا دیا گیا وہ اچھی کوالٹی کا نہیں تھا، دال ، سبزی، چاول کچے تھے اور کھانا سوئمنگ پول کے پاس بنایا گیا تھا، معاملہ لکھنؤ تک پہنچ گیا ہے۔ تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔