ممبئی، 23 اپریل (یو این آئی) آئی پی ایل انتظامیہ نے جمعہ کی رات دہلی کیپٹلس اور راجستھان رائلس کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران نو بال کے معاملے میں کارروائی کی ہے۔
آئی پی ایل انتظامیہ نے دہلی کیپٹلس کے
کپتان رشبھ پنت کی میچ فیس 100 فیصد کم کر دی ہے جبکہ میدان میں امپائر کے ساتھ جھگڑا دہلی کیپٹلس کے اسسٹنٹ کوچ پروین آمرے کو مہنگا پڑا ہے۔
اس رویے کی وجہ سے پروین آمرے پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔