ابوظبی ،29 اکتوبر(یو این آئی) ممبئی انڈینز کے خلاف بدھ کو پانچ وکٹوں کی شکست کے لئے اننگز کے آخری پانچ اوورز میں ٹیم کی ناقص بیٹنگ کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ممبئی کے گیند بازوں نے عمدہ
بولنگ کی اور ان کی ٹیم 20 رنز سے پیچھے رہ گئی۔
وراٹ نے بدھ کے روز میچ کے بعد کہا کہ اننگز کے آخری پانچ اوور میں ہماری بیٹنگ بہت عجیب تھی۔
ہمارے بیٹسمین کے شاٹس براہ راست فیلڈرز کو جارہے تھے ، میدان میں اس طرح کی باتیں ہوتی ہیں۔