کانپور، 23 نومبر (یو این آئی) ہندوستان کے ٹیسٹ بلے باز لوکیش راہل بائیں جانگھ میں کھنچاؤ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف 25 نومبر سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے
ہیں۔
راہل اب اگلے ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے این سی اے میں ری ہیبلی ٹیشن سے گزریں گے۔
آل انڈیا سلیکشن کمیٹی نے راہل کی جگہ سوریہ کمار یادو کو منتخب کیا ہے۔