سڈنی، 30 نومبر (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان لوکیش راہل نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز گنوانے کے بعد تنقید کا سامنا کرنے والے تیزگیندباز جسپریت بمراہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد واپسی
کریں گے ۔
بمراہ آسٹریلیا کے خلاف دو میچوں میں ابتک کچھ خاص گیندبازی نہیں کرسکے ہیں۔
انہوں نے پہلے مقابلے میں دس اوور میں 73 رن دے کر ایک وکٹ اور دوسرے میچ میں دس اوور میں 79 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔