لیورپول ، 23 جولائی (یو این آئی) لیورپول نے سیزن کے اپنے آخری ہوم میچ میں بدھ کے روز چیلسی کو 5–3 سے شکست دے کر 30 سالوں میں پہلی بار پریمیر لیگ فٹ بال کا اعزاز حاصل کرلیا۔
یہ 30 سالوں میں لیورپول کا پہلا
انگلش ٹائٹل ہے اور اس کا فیصلہ ایک مہینے پہلے ہی سات میچ باقی رہتے طے ہوگیا ۔
کینی ڈگلیش اعزاز حاصل کرنے والے لیورپول کے آخری منیجر تھے اور انہوں نے کپتان جارڈن ہینڈرسن کو ٹرافی پیش کی جس کے بعد آسمان پر آتش بازی شروع ہوگئی۔