نئی دہلی ، 11 جنوری (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی بیوی اور اداکارہ انوشکا شرما کے گھر ننھی پری آئی ہے۔
وراٹ نے خود ٹویٹر پر پیر کے روز اس کی اطلاع دی۔
وراٹ نے ٹویٹر پر کہا کہ ’’ ہم دونوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ آج دوپہر ہمارے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔