بارسلونا ، 26 اگست (یو این آئی)دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے فٹبال کلب بارسلونا کو 16 سال بعد چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
لیونل میسی نے اپنے کیریئر کے واحد فٹ بال کلب
بارسلونا سے تبادلے کی درخواست بھیج دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ نامور فٹبالر لیونل میسی نے ہسپانوی کلب بارسلونا کو چھوڑنے کے فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا۔