نئی دہلی، 19 جنوری (ایجنسی) ایک ٹی وی چیٹ شو میں خواتین پر نامناسب تبصرہ کرنے کی وجہ سے معطلی کا سامنا کررہے آل راؤنڈر ہردک پانڈیا اور بلے باز لوکیش راہل کی ٹیم انڈیا میں واپسی بی سی سی آئی کی طرف سے لوک پال مقرر کرنے اور ان کا فیصلہ آنے تک ٹلی ہوئی ہے جبکہ بی سی سی آئی کے قائم مقام چیئرمین سی کے کھنہ نے کہا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے تک دونوں کرکٹرز کو ٹیم میں بحال کرنے پر غور کیا
جائے۔
کھنہ نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو دیکھ رہی منتظمین کی کمیٹی (سی او اے) اور بورڈ حکام کو خط لکھ کر کہاکہ بی سی سی آئی آسٹریلیا دورے سے دونوں کرکٹرز کو وطن بلا کر اور انہیں کرکٹ سرگرمیوں سے مکمل طور معطل کر سزا دے چکا ہے۔ بی سی سی آئی کے اس فیصلے کو نو دن ہو چکے ہیں۔