ہیملٹن، 29 نومبر (یو این آئی ) ٹام لاتھم کی ناٹ آؤٹ 101 رنز کی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن یہاں جمعہ کو بارش کی وجہ سے دن کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم ہونے تک تین وکٹ کے
نقصان پر 173 رن بنا لئے۔
انگلینڈ نے یہاں سڈان پارک میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
میزبان نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی اور اس نے اپنے دو اہم وکٹ محض 39 رن جوڑ کر گنوا دیے۔