the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کانپور، 29 نومبر (یواین آئی) لیفٹ آرم اسپنر جڈیجہ (40 رن پر چار وکٹ) اور آف اسپنر روی چندرن اشون (35 پر تین وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی جھولی میں تقریباً آچکا پہلا ٹسٹ میچ پیر کے روز نیوزی لینڈ کی آخری جوڑی کی جدوجہد کی وجہ سے ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ڈرا پر ختم ہوگیا۔

گرین پارک گراؤنڈ میں میچ کے آخری دن کے پہلے سیشن میں ہندوستانی گیند بازوں کو کوئی کامیابی نہیں ملی اور میچ ڈرا کی طرف بڑھتا



دکھائی دے رہا تھا لیکن لنچ اور چائے کے وقت کے درمیان میزبان گیند بازوں نے تین اہم وکٹیں لے کر میچ کو دلچسپ بنا دیا جبکہ چائے کے وقفے کے بعد اشون اور جڈیجا نے بہترین گیندبازی کرتے ہوئے میچ کو مکمل طور پرہندوستان کی طرف کر دیا، وہیں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کھیلنے والے راچن رویندرا نے 91 گیندوں پر ناٹ آوٹ 18 رن بنائے اور نمبر 11 کے بلے باز اعجاز پٹیل (2 ناٹ آؤٹ، 23 گیندوں) کا وکٹ ہندوستانی گیندباز آخرتک حاصل نہیں کرسکے اور ٹیم انڈیا دہلیز پر کھڑی جیت سے محروم ہوگئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.