ممبئی ، 02 ستمبر (یو این آئی) دفاعی چمپیئن ممبئی انڈینز کے فاسٹ بالر سری لنکا کے لست ملنگا ذاتی وجوہات کی بناء پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں 19 ستمبر کو ہونے والے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
یہ معلومات دیتے ہوئے ممبئی
انڈینز نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ملنگا نے ٹیم سے درخواست کی تھی کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر اور سری لنکا میں اپنے کنبے کے ساتھ رہنے کی وجہ سے سیزن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
ممبئی انڈینز نے ملنگا کی جگہ آسٹریلیائی فاسٹ بولر جیمز پیٹنسن سے معاہدہ کیا ہے۔