کولمبو، 10 مئی (یواین آئی) سری لنکا کے تیزگیندباز لست ملنگا جلد ہی قومی سلیکٹروں سے مل کر اپنے مستقبل کے بارے میں بات چیت کریں گے۔
37 سال کے تیزگیندباز شاید اپنے کیریر کے آخری مرحلے میں ہیں لیکن وہ اب بھی آئندہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لئے
سری لنکا کے منصوبوں میں شامل ہیں۔
سری لنکا قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین پرمود وکرم سنگھے نے کہا کہ وہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی پروگرام کے منصوبوں اور اس سال ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے سلسلے میں سری لنکا کے کھلاڑی سے آئندہ کچھ روز میں بات چیت کریں گے۔